پی پی پی نے وفاق میں ن لیگ کی حمایت کیلئے پنجاب سیٹ اپ میں حصہ مانگ لیا

پی پی پی نے وفاق میں ن لیگ کی حمایت کیلئے پنجاب سیٹ اپ میں حصہ مانگ لیا فائل فوٹو پی پی پی نے وفاق میں ن لیگ کی حمایت کیلئے پنجاب سیٹ اپ میں حصہ مانگ لیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب کے حکومتی امور میں مسلم لیگ ن سے اپنا حصہ مانگ لیا ہے۔  مسلم لیگ ن نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے اپنے نمبر پورے کر لیے ہیں اور ن لیگ صوبے میں حکومتی امور چلانے کے لیے کسی دوسری جماعت کی شراکت نہیں چاہتی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی وفاق کی طرح پنجاب میں بھی وزارتیں نہیں چاہتی لیکن پنجاب کے حکومتی امور میں بھرپور حصہ چاہتی ہے تاہم مسلم لیگ ن نہیں چاہتی کہ حکومتی معاملات میں کسی کو حصہ دیا جائے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کی بیوروکریسی تک رسائی چاہتی ہے اور پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے وہ پالیسی سازی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ اسے بھی پنجاب کی ترقیاتی اسکیموں میں حصہ دیا جائے۔

دوسری جانب سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زردرای کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں نیا وزیر اعلیٰ ہر صورت ایک جیالا ہی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا بلوچستان کے نومنتخب ارکان اسمبلی سے مشاورتی اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں آصف زرداری کی زیر صدارت ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بلوچستان کے نومنتخب ایم پی ایز اور سینئر قیادت نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں آصف زرداری کا کہنا تھا بلوچستان میں نیا وزیر اعلیٰ ہر صورت ایک جیالا ہی ہوگا، دوسری جانب پیپلز پارٹی بلوچستان نے اتحادی حکومت بنانے کے لیے بات چیت کا اختیار آصف زرداری کو دے دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store