کیا شاہ محمود قریشی الیکشن لڑ سکیں گے؟ اہم خبر آگئی

وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فائل فوٹو وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ملتان سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں۔ اپیلیٹ ٹربیونل ملتان کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

کاغذات بیان حلفی پر اصل دستخط نہ ہونے کے باعث مسترد کیے گئے۔

شاہ محمود قریشی نےاین اے 150، 151، پی پی 218 پی پی 219 میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

اپیلیٹ ٹربیونل ملتان نے زین قریشی اور مہربانو قریشی کے این اے 150 اور 151 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو این اے 214 عمرکوٹ سےالیکشن لڑنےکی اجازت مل گئی تھی۔

 ان کے بیٹے زین قریشی کے بھی این اے 214 سے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔

اس سے ایک روز قبل ملتان اپیلیٹ ٹربیونل نے سابق وزیرخارجہ اور سینئر رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، بیٹے زین قریشی اور بیٹی مہر بانو قریشی کی اپیلوں پر دفتری اعتراضات ختم کر کے 6 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کردی تھیں۔

آر اوز نے شاہ محمود قریشی، زین اور مہربانو قریشی کے بیان حلفی اور شاہ محمود قریشی کے اصل دستخط نہ ہونے کی بنیاد پر کاغذات مسترد کیے تھے۔

ملتان جوڈیشل آفس نے ریٹرننگ افسران کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے آرڈر پر دستخط نہ ہونے کا اعتراض لگاکر سینئر جج کے پاس بھجوایا تھا۔

ملتان اپیلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے اپیلوں پر ریٹرننگ افسران کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

install suchtv android app on google app store