فیض آباد دھرنا کمیشن نے شہباز شریف کو طلب کرلیا

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

فیض آباد دھرنا کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کرلیا۔فیض آباد دھرنا کمیشن نے بیان قلمبند کرانے کے لیے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو تین جنوری کو طلب کیا ہے۔ کمیشن نے شہباز شریف کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیشن نے فیض آباد دھرنے سے متعلق شہباز شریف کے لیے سوالنامہ بھی تیار کرلیا ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں نگران حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔

تحریک لبیک کے فیض آباد دھرنے کے موقع پر پنجاب میں شہباز شریف وزیراعلیٰ تھے۔

خیال رہے کہ انکوائری کمیشن نے سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ 22 جنوری کو جمع کرانی ہے۔

اس سے قبل کمیشن سابق وزیر احسن اقبال، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی طلب کرچکا ہے۔

جبکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کمیشن میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے جس پر انہیں دوسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store