ن لیگ کو بڑا دھچکا: سابق ایم این اے کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

سابق رکن قومی اسمبلی محمد عارف چوہدری نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ فائل فوٹو سابق رکن قومی اسمبلی محمد عارف چوہدری نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اوکاڑہ سے سابق رکن قومی اسمبلی محمد عارف چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی عارف چوہدری نے این اے 136 سے ن لیگ کے مدمقابل الیکشن لڑیں گے، عارف چوہدری ایم این اے، ایم پی اے اور میونسپل کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔

محمد عارف چوہدری آئندہ ہفتے جلسے میں اپنے سیاسی کیریئر کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے  کہ 14 نومبر کو ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچے تھے جہاں مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں۔

اس موقع پر جام کمال، سردار فتح، محمد حسنی، مجیب الرحمان، میر عاصم کرد، میر دوستین ڈومکی، خان محمد جمالی، فائق جمالی ن لیگ میں شامل ہوگئے تھے۔

ن لیگ میں شامل ہونے والوں میں غفورلہڑی، محمد خان لہڑی، سلیم کھوسہ، شعیب نوشیروانی، سردارعبدالرحمان کیتھران، ذین مگسی، سردارمسعود لونی شامل تھے۔

محمد خان طور، عثمان خیل، نور محمد مڑ، شیر گل خلجی، حاجی برکت رند، شوکت بنگلزئی، عطا اللہ، ربابہ بلیدی، میر انور شاہوانی، سردار علی حیدر ایم حسنی بھی ن لیگ میں شامل ہونے والوں میں شامل تھے۔

ن لیگ میں شامل ہونے والوں میں جعفر کریم بنگار،سردار زادہ ادریس تاج، آغا فیصل احمد زئی، ملک شہریار، امین ایم حسنی ،حاجی نوراللہ لہڑی، سعید الحسن، عاطف سنجرانی شامل تھے۔

ڈاکٹر اشوک کمار، ڈاکٹرمحمد ایوب بلوچ، میراسماعیل بلوچ، میرطارق بگٹی، بسنت لال گلشن، محمد کاشف، مصلح الدین مینگل ن لیگ میں شامل ہوگئے تھے۔

ن لیگ میں شامل ہونے والوں میں داؤد شاہوانی، سردارنعمت اللہ تمرانی بزنجو، سردارزادہ میراخلاق کدرانی، سردار زادہ عالم خان تمرانی، مینا زینت شاہوانی، صوبیہ قبزئی، کاشفہ گچکی شامل ہیں۔ سردار عالم تمرانی، میر اخلاق بزنجو، رب نواز بہرانی، حاجی حنیف رند بھی شامل تھے۔

نوازشریف اور شہباز شریف نے سیاسی شخصیات کوپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا تھا۔

install suchtv android app on google app store