پی ٹی آئی سے کس شرط پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں؟ رانا ثناء اللہ نے بتا دیا

رانا ثناء اللہ فائل فوٹو رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ٹولے کو نکال کر پی ٹی آئی سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے ٹولے کو نکال کر پی ٹی آئی سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں، فرح بی بی کرپشن دو جمع دو والا معاملہ ہے، پہلے بھی فرح بی بی کی کرپشن ثبوت عوام کے سامنے رکھے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کو اونٹھنی کا دودھ دیں شہد، ہرن یا دیسی مرغی دیں تو اس پر اعتراض نہیں، ہمارا یہ ظرف نہیں کہ ان کی جیل میں ادویات اور کھانا بند کر دیں، ہمارا پی ٹی آئی چیئرمین سے سوال ہے کہ وہ کہتے رہے جیل میں کوئی کلاس نہیں ہونی چاہیئے بلکہ سب کلاس ختم کر دینی چاہیئے، عمران خان اڈیالہ جیل میں دیکھ لیں جو ان کے ساتھ سلوک ہوا وہی سلوک دوسروں کے ساتھ بھی ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کے صدر شہباز شریف ہی ہیں، نوازشریف پارٹی کے قائد ہیں، جنوبی پنجاب کا جائزہ لیا وہاں اچھی پوزیشن ہے، مسلم لیگ ن میں نئے لوگ شامل ہو رہے ہیں، تمام حلقوں سے تگڑے امیدوار کھڑے ہوں گے، ہمیں امیدواروں کی کمی نہیں ہے، چناؤ میں دشواری ہو رہی ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف چوہدری شجاعت حسین سے جلد ملاقات کریں گے، آصف علی زرداری کو اپنی پارٹی کا سربراہ ہوتے ہوئے حق حاصل ہے لاہور کے وزیراعظم کا راستہ روکیں اور لاڑکانہ کے وزیراعظم کے لیے راہ ہموار کریں، عوام الیکشن میں سندھ لاہور یا خیبرپختونخوا کے حق میں ووٹ دیں ہمیں قبول ہوگا۔

install suchtv android app on google app store