راولپنڈی: بجلی کے بھاری بل اور مہنگائی کیخلاف خواجہ سرا بھی سڑکوں پر

راولپنڈی: بجلی کے بھاری بل اور مہنگائی کیخلاف خواجہ سرا بھی سڑکوں پر فائل فوٹو راولپنڈی: بجلی کے بھاری بل اور مہنگائی کیخلاف خواجہ سرا بھی سڑکوں پر

راولپنڈی میں بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف خواجہ سراؤں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) دفتر کا گھیراؤ کرلیا۔

مظاہرین کی جانب سے بجلی کے مفت یونٹس کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ اس مہنگائی میں بجلی کے بھاری بل ادا نہیں کر سکتے، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

دوسری جانب وہاڑی میں بھی مہنگائی اور بجلی بلوں میں بے تحاشہ ٹیکسز کے خلاف خواجہ سراؤں کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔

install suchtv android app on google app store