گجرات: یونان کشتی حادثے میں ملوث مزید 2 انسانی اسمگلر گرفتار

ایف آئی اے حکام کے مطابق  ملزمان کو منڈی بہاولدین سے گرفتار کر لیا ہے۔ فائل فوٹو ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو منڈی بہاولدین سے گرفتار کر لیا ہے۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات نے یونان کشتی حادثہ میں ملوث مزید2 انسانی اسمگلر گرفتار کر لئے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق  گرفتار ملزمان میں کاشف بٹ اور عمران عزیز شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو منڈی بہاولدین سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے متعدد پاکستانیوں کو غیر قانونی راستے سے یورپ بھجوانے کے لئے لاکھوں روپے بٹورے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف ایف آئی اے گجرات سرکل میں مقدمات درج تھے، ملزمان یونان کشتی حادثے کے بعد روپوش ہو گئے تھے، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store