ملتان: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار

ملتان: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار فائل فوٹو ملتان: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ملتان میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کمانڈر کو ملتان سے گرفتار کر کیا گیا۔ دہشت گرد کی شناحت کمال کے نام سی ہوئی۔

ترجمان کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد، فیوز، فون اور نقدی برآمد ہوئے۔ دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے 479کو مبنگ آپریشنز کے دوران 25 مشتبہ افراد گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس دوران 17ہزار398 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سی ٹی ڈی دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

install suchtv android app on google app store