سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبرداری کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فائل فوٹو سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے رہنما عثمان بزدار نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ وہ فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔ سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 14 ماہ سے مختلف عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ عثمان بزدار پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تین سال سے زائد عرصے تک وزیراعلیٰ رہے اور پی ٹی آئی میں بھی اکثر ان کی کارکردگی سے متعلق اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہیں تاہم چیئرمین پی ٹی آئی انہیں اپنا وسیم اکرم پلس قرار دیتے تھے۔

install suchtv android app on google app store