عمران خان نے سرچ ورانٹ کالعدم کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے گھر کا سرچ ورانٹ کالعدم کرانے کے لیے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کر لیا۔ عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ 

درخواست کے متن کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت سے 18 مئی کو پولیس نے سرچ ورانٹ حاصل کیے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ پولیس سمیت دیگر نے سرچ ورانٹ بدنیتی کی بنیاد پرحاصل کیے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 18 مئی کو جاری سرچ ورانٹ کالعدم قرار دے۔

install suchtv android app on google app store