پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا عمران خان کو اہم مشورہ

عامر میر فائل فوٹو عامر میر

وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے 5 لاکھ 34 ہزار ڈالرز بطور امداد لینا تسلیم کیا ہے، یہ فارن فنڈنگ بھی 9 مئی کی طرح انتشار اور فساد پھیلانے کیلئے استعمال ہوگی، خان صاحب کو ایک کالے جھوٹ کی بنیاد پر ڈالرز ٹھگنے پر شرم سے ڈوب مرنا چاہیئے۔

عامر میر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے 25 نام نہاد شہداء کے نام پر ساڑھے پانچ لاکھ امریکی ڈالرز اینٹھے ہیں، لالچی خان نے فرضی لاشوں کا دعوی کر کے پھر سے اپنی جیب گرم کی ہے۔ عمران خان نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے 5 لاکھ 34 ہزار ڈالرز بطور امداد لینا تسلیم کیا ہے،  یہ فارن فنڈنگ بھی 9 مئی کی طرح انتشار اور فساد پھیلانے کیلئے استعمال ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ خان صاحب کو ایک کالے جھوٹ کی بنیاد پر ڈالرز ٹھگنے پر شرم سے ڈوب مرنا چاہیئے،  9 مئی کو پنجاب پولیس پر اسلحہ استعمال کرنے کی پابندی تھی، 25 افراد کی ہلاکت کا دعوی حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔

install suchtv android app on google app store