اینٹی کرپشن عدالت نے عثمان بزدار کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی

عثمان بزدار فائل فوٹو عثمان بزدار

سپیشل جج اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلی کی ضمانت قبل از گرفتاری آج عدم پیشی پر خارج کی. سابق وزرائے اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان میں مقدمہ درج ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت نے 9 مئی کو سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی. سابق وزرائے اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمے میں سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب طارق زمان گجر سمیت 5 افراد نامزد ہیں۔ اربن ٹرانسپورٹ کمپنی سے معاہدے میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے 3 مئی کو اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store