لاہور ہائیکورٹ کا شیریں مزاری اور فیاض چوہان کو رہا کرنے کا حکم

 شیریں مزاری فائل فوٹو شیریں مزاری

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض چوہان اورشیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی کےخلاف درخواست کی سماعت جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی۔

دوران سماعت عدالت نے ایک لاکھ کےشیورٹی بانڈز جمع کرنے کے حکم کے ساتھ فیاض چوہان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے توڑپھوڑ میں ملوث کارکنان کی الگ فہرست پیش کرنے کا حکم بھی دیا اور واضح کیا کہ مقدمات میں نامزد افراد کیسز کا سامنا کریں گے جوشخص کسی مقدمے میں نامزد نہیں، صرف اسے رہا کیا جائےگا۔

عدالت نے ضلعی انتظامیہ کونامزد کارکنان کی فہرست پیش کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو رہا کرنےکا حکم جاری کیا۔ عدالت نے شیریں مزاری کو رہا کرنےکا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ شیریں مزاری ڈپٹی کمشنر کو بیان حلفی دیں کہ وہ آئندہ ایسی سرگرمی میں شامل نہیں ہوں گی۔

عدالت نے شیریں مزاری کو رہا کرنےکا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ شیریں مزاری ڈپٹی کمشنر کو بیان حلفی دیں کہ وہ آئندہ ایسی سرگرمی میں شامل نہیں ہوں گی۔

install suchtv android app on google app store