نگران وزیراطلاعات پنجاب کا شاہد خاقان عباسی سے معافی مانگنے کا مطالبہ

نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر فائل فوٹو نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر

پنجاب حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے پنجاب میں مفت آٹا سکیم کے تقسیم کے دوران کرپشن متعلق الزامات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شاہد خاقان معذرت کریں یا ثبوت مہیا کریں۔

نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا تھا کہ الزام لگانے والوں کی اپنی ساکھ مجروح ہوئی، آٹااسکیم پنجاب کی تاریخ کی کامیاب ترین اسکیم رہی، اسکیم سے پنجاب کے 3 کروڑ مستحق لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔

عامر میر کا کہنا تھا کہ آٹااسکیم کو وفاقی اور پنجاب حکومت نےمل کر فنڈکیا، آٹااسکیم کوپارٹی کی اندرونی سیاست کی بھینٹ چڑھانا سراسر زیادتی ہے، شاہدخاقان عباسی یا تو معذرت کریں یا ثبوت مہیا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ نگران پنجاب حکومت پر الحمداللہ کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا، نگران پنجاب حکومت ایک ایک پائی کا حساب دے سکتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ نظام اتنا کرپٹ اور فرسودہ ہوچکا ہےکہ ڈلیور نہیں کرسکتا، ہم نے 84 ارب روپے آٹے کی مد خرچ کیا، اس میں 20 ارب کی کرپشن ہوگی، ملک کے مسائل کی وجہ لیڈر شپ اور نظام کی ناکامی ہے۔

install suchtv android app on google app store