اوکاڑہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

اوکاڑہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق فائل فوٹو اوکاڑہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں تيز رفتار بس کی کارکو ٹکر کے نتیجے میں کار سوار سات افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں نیشنل ہائی وے پراختر آباد کے قریب رکشہ کو بچاتے ہوئے بس کارسے جاٹکرائی، جس کے نتیجہ میں سات افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا جبکہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

حادثے اطلاع پر رریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

حادثے کا شکار ہونے والی کار سوار فیملی لاہور سے پاکپتن جا رہی تھی۔ ریسکیو کی ٹیموں کیجانب سے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

install suchtv android app on google app store