این اے 193 راجن پور ضمنی الیکشن: پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

این اے 193 راجن پور ضمنی الیکشن: پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری فائل فوٹو این اے 193 راجن پور ضمنی الیکشن: پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

جام پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے، انتخابی مرحلہ صبح آٹھ سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 193 راجن پور میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

مذکورہ نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے محسن لغاری اور مسلم لیگ ن کے عمار اویس لغاری میں سخت مقابلہ ہے جب کہ پی پی پی کے اختر حسن گورچانی، ٹی ایل پی کے محمد محمود سمیت 7 آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

ضمنی الیکشن کے لیے حلقے میں 237 پولنگ اسٹیشنز قائم اور ڈھائی ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے تھے جب کہ آرمی اور رینجرز کے دستے بھی پولیس کی مدد کے لیے ساتھ موجود رہے۔

مذکورہ نشست پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

پولنگ کے دوران مختلف علاقوں میں سیاسی کارکنان کے درمیان جھگڑوں کی خبریں موصول ہوتی رہیں، گورنمنٹ ہائی اسکول مستوئی والا کوٹلہ مغلاں میں ووٹنگ کےدوران جھگڑے کے دوران 4 افراد زخمی ہوئے۔ جہاں پی ٹی آئی اور نون لیگی کارکنان آمنے سامنے ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے گنتی کے وقت دھاندلی کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جام پور میں لوگوں کی کھڑی فضل کو تباہ کردیا گیا ہے، ہمارے تمام یو سی چئیرمینز پر ایف آئی آر کاٹی گئیں اور اب گنتی کے وقت دھاندلی کاخدشہ ہے۔

جمشید اقبال چیمہ کا کہنا تھا کہ دھاندلی سے باز آجائیں ورنہ ملک خانہ جنگی کی طرف چلاجائے گا۔

install suchtv android app on google app store