کچھ لوگ آئین شکنی کرتے ہیں اور خود آئین توڑنے کی شکایت کرتے ہیں: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان فائل فوٹو گورنر پنجاب بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کا معاملہ عدالتوں میں چل رہا ہے وہ اس پر کوئی بات نہیں کریں گے۔

نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں خصوصی بچوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ کچھ لوگ خود ہی آئین شکنی کرتے ہیں اور خود آئین توڑنے کی شکایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا معاملہ عدالتوں میں چل رہا ہے، اس لیے وہ اس پر کوئی بات نہیں کریں گے۔

دوسری جانب تعلیم کی شرح میں کمی پر بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ ہر سال نئے بچےاسکولوں میں داخل ہوتے ہیں لیکن اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد میں پھر بھی کمی نہیں آ رہی، 2013 میں اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد کم تھی۔

install suchtv android app on google app store