فواد چوپدری کا گورنرز پنجاب سے سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ

فواد چوپدری کا گورنرز پنجاب سے سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ فائل فوٹو فواد چوپدری کا گورنرز پنجاب سے سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلے استعفے قبول نہیں ہو رہے تھے۔۔ راجا ریاض کو ہٹانے کی بات کی تو فوری منظور ہوگئے۔فواد چوہدری نے کہا کہ باغی ارکان کو بچانے کیلیے استعفے منظور کیے گئے۔ اسپیکر نے راجا ریاض کو بچانے کے لیے یہ اقدام کیا۔ الیکشن کمشنر بس کلرک کی طرح بیٹھ کر دستخط کردیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محدود تعداد میں اسمبلی جانے کا مقصد راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈرکے عہدے سے فارغ کرنا تھا، اس قومی اسمبلی کی کوئی نمائندہ حیثیت نہیں کہ اس میں واپس جائیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اس وقت شہباز حکومت 172 لوگوں کی حمایت کھو چکی ہے، امپورٹڈ وزیراعظم حکومت بچانے کےلیے لوٹوں پر انحصار کررہے ہیں جب کہ راجا ریاض کو بچانے کے لیے اسپیکرکے اقدامات کے نتیجے میں 40 فیصد نشستیں خالی ہوچکی ہیں۔

رہنما تحریک انصاف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب پر بھی تنقید کی جبکہ گورنرز سے بھی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ کہا آپ کو آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا پڑے گا۔

install suchtv android app on google app store