چودھری سالک حسین کی آصف زرداری سے ملاقات، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے سالک حسین کی ملاقات فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے سالک حسین کی ملاقات

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے سالک حسین نے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

دریں اثنا وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی جس میں حالیہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ذٓرائع کا کہنا ہے کہ سالک حسین کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات تقریباً 45 منٹ جاری رہی جس میں سالک حسین نے اپنے والد چوہدری شجاعت حسین کا خصوصی پیغام آصف علی زرداری کو پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے سالک حسین سے چوہدری شجاعت کی سیاسی معاملہ فہمی کی تعریف کی۔

install suchtv android app on google app store