لیگی رہنما دانیال عزیز کی حالت خطرے سے باہر

دانیال عزیز فائل فوٹو دانیال عزیز

مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی اہلیہ کا کہنا ہےکہ ان کے شوہر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

ایک بیان میں دانیال عزیز کی اہلیہ نے کہا کہ ان کے شوہر کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب رکن قومی اسمبلی مہناز اکبر کا کہنا ہےکہ سی ایم ایچ میں دانیال عزیزکا بہترین علاج ہورہا ہے اور لوگوں کی دعاؤں سے ان کو نئی زندگی ملی ہے۔

واضح رہے کہ (ن) لیگ کے رہنما دانیال عزیز کی گاڑی کو گزشتہ ہفتے حادثہ پیش آیا جہاں نارووال میں تیز رفتار ٹرک نے دانیال عزیز کی گاڑی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ٹرک کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جب کہ لیگی رہنما شدید زخمی ہوئے۔

 

install suchtv android app on google app store