چوہدری سرور نے ن لیگ میں شامل ہونے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا: ترجمان

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور فائل فوٹو سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور

سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مسلم لیگ ن کے ساتھ معاملات طے پانے کی خبر کی تردید کر دی ہے۔

ترجمان سابق گورنر کا کہنا ہے کہ سیاسی مستقبل کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ نجی چینلز بغیر تصدیق اور موقف لیے بغیر خبر دینے گریز کریں۔

چوہدری سرور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کوئی بھی فیصلہ کریں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سیاسی مستقبل کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا خود میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

 

install suchtv android app on google app store