حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے یوا کہا عمران خان کا عوامی عدالت میں پیش ہونے کا وقت ہوا چاہتا ہے، کرپشن ختم کرنے کا ایجنڈا لے کر آنے والی جماعت نے پاکستان کو کرپشن میں ہی ترقی دی، بزدار صاحب پیسے لے کر تبادلے کرتے ہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا ’’ شفاف چلی ‘‘ والا نعرہ گندا کردیا گیا، ہم پر الزامات لگائے گئے لیکن ثبوت نہیں پیش کرسکے، ہم نے جتنی پیشیاں بھگتنی تھیں بھگت لیں، اب باری آپ کی ہے۔ تمہاری اے ٹی ایم نے اربوں روپے کمائے ہیں، ہوش کے ناخن لو!۔
لیگی رہنماء بولے کہ دہشت گردی کے واقعے میں سیف سٹی کے کمرے کام نہیں کر رہے، مزید کہا کہ کان کھول کر سُن لو، ہم نہ کسانوں کو اکیلا چھوڑیں گے نہ عوام کو اکیلا چھوڑیں گے۔