ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سینیٹر میاں عتیق کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کرلیا

میاں عتیق فائل فوٹو میاں عتیق

راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی کے مقدمے میں سابق سینیٹر میاں عتیق کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا، میاں عتیق اور ساتھیوں کے خلاف جون 2021 میں ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

راولپنڈی تھانہ گنج منڈی میں میاں عتیق پر مقدمے میں جعلی پراپرٹی دستاویز پیش کرنے کا الزام ہے، سابق سینیٹر مقدمے میں اشتہاری ہیں۔

لاہور قلعہ گجر سنگھ پولیس نے میاں عتیق کو لاہور سے گرفتار کر کے راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مقدمے کو یکسوئی سے حل کیا جائے گا، راولپنڈی پولیس قانون کی بالادستی اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ 2017 میں ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابی اصلاحات بل پر ووٹنگ کے دوران پارٹی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان کی بنیادی رکنیت ختم کردی تھی۔

install suchtv android app on google app store