لاہور نیو انار کلی پان منڈی کے قریب دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

لاہور کے علاقے نیو انار کلی پان منڈی کے قریب دھماکے میں دو افراد جاں بحق فائل فوٹو لاہور کے علاقے نیو انار کلی پان منڈی کے قریب دھماکے میں دو افراد جاں بحق
Lahore Blast

لاہور کے علاقے نیو انار کلی پان منڈی کے قریب دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ بائیس زائد افراد زخمی ہوئے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،دھماکے میں زخمی دو افراد کی تیس سالہ عدنان اور چالیس سالہ جمیل کے نام سے شناخت ہوئی ہے،دھماکے کے بعد کئی موٹر سائیکلوں کو آگ لگ گئی۔

سچ نیوز کے مطابق  لاہور کے مشہور انار کلی بازار میں دھماکا ہوا ہے، دھماکا اس قدر خوفناک تھا کہ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، دھماکے کے فوری بعد کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں نو سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوئے ہیں، زخمی بچہ کراچی سے لاہور اپنے رشتے داروں کے یہاں آیا تھا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کی بڑی تعداد جائے حادثے پر پہنچی اور دھماکے میں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے میو اسپتال منتقل کیا۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تمام غیر متعلقہ افراد کو متاثرہ جگہ سے دور ہٹادیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی موقع پر پہنچ کرتحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

فرانزک ذرائع کے مطابق دھماکاٹائم ڈیوائس سےکیاگیا،دھماکے میں کتنا بارود استعمال کیا گیا تعین کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دھماکے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی،کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے،زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں

 وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

انار کلی بازار میں ہونے والے دھماکے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حکم دیا کہ واقعےکی تحقیقات کرکے جامع رپورٹ پیش کی جائے اور دھماکے میں زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

 

install suchtv android app on google app store