پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کا وزارت سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان فائل فوٹو پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان

سینئر وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ ٹی وی چینل کی ملکیت کے بعد سینئر وزیر پنجاب کے عہدے اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنا مشکل ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے سینئر وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے ملاقات کی، جس میں وزارت سے استعفیٰ دینے سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے آج ہونے والی ملاقات میں کاروباری غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ایک بار پھر حکومتی عہدے سے مستعفی ہونے کی درخواست کی، اور بتایا کہ ضروری ہے میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو، لہذا وہ بطور وزیر خوراک پنجاب اب میرا استعفی قبول فرما لیں۔

علیم خان نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کو وزارت سےاستعفے کی وجوہات سے متعلق تفصیل سے بتایا ہے، کہ ٹی وی چینل کی ملکیت کے بعد سینئر وزیر پنجاب کے عہدے اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنا مشکل ہوگا۔

وزیر اعظم کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میری گزارشات کو بغور سنا اور تسلیم کرتے ہوئے مجھے مستعفی ہونے کی اجازت دی، میں اپنا استعفی وزیراعلی پنجاب کو بھجوا رہا ہوں۔

install suchtv android app on google app store