ٹریفک وارڈن کا غیرذمہ داری کا مظاہرہ، جعلی ویکسینیشن انٹری کراتے پکڑا گیا

ویکسینیشن فائل فوٹو ویکسینیشن

ٹریفک وارڈن والدہ کی ویکسینیشن انٹری کے بعد بغیر ویکسین لگوانے فرار کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

پنجاب میں جعلی ویکسینیشن درجنوں کیس اب تک رپورٹ ہوچکے ہیں اور ان جعلی ویکسینیشن کیسز میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام بھی شامل ہے۔

جعلی ویکسینیشن کا تازہ معاملہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیش آیا جہاں ایک ٹریفک وارڈن نے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی والدہ کی ویکسینیشن انٹری کے بعد فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔

سرکاری ملازم نے یو سی ایچ ویکسین سینٹر میں والدہ کی انٹری کروائی تھی اور والدہ کو ویکسین لگوائے بغیر ہی جانے کی کوشش کررہا تھا جس پر انتطامیہ نے اسے روک لیا۔

انتظامیہ کے رکاوٹ بننے پر وردی میں ملبوس وارڈن سینٹر انچارج کو قتل کی دھمکیاں اور دھکے دیتا رہا۔

install suchtv android app on google app store