شہباز شریف گھر کی سیڑھی سے گر کر زخمی، کمر میں شدید تکلیف

مسلم لیگ (ن) کےصدر شہبازشریف فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) کےصدر شہبازشریف

مسلم لیگ (ن) کےصدر شہبازشریف گھر کی سیڑھی سے پھلس کر زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد انہوں نے سیاسی سرگرمیوں معطل کردی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے تصدیق کی کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف گھر کی سیڑھی سے گرنے سے زخمی ہوئےہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کے طبی معالجین نے طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ شہباز شریف گرنے کے باعث ایک مرتبہ پھر کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کمر کی تکلیف کے باعث تمام سیاسی سرگرمیوں معطل کر دیں ہیں۔

اس سے قبل نومبر 2020 میں جب شہباز شریف نیب کی حراست میں تھے تب بھی انہیں کمر کی شدید تکلیف ہوئی تھی اور مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان پر الزام لگایا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کو جان بوجھ کر بکتر بند گاڑی میں لایاگیا جس سے ان کی کمر میں تکلیف ہوگئی۔

خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر کینسر کے مریض بھی ہیں اور اپنے چیک اپ کے لیے ڈاکٹرز سے رجوع کرتے رہتے ہیں۔

رواں برس فروری میں طبیعت نا ساز ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے دیگر طبی ٹیسٹ کے علاوہ پی اے ٹی اسکین بھی کیا گیا تھا اور پھر انہیں دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store