پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کی ضمانت منظور

پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان  کی ضمانت منظور فائل فوٹو پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کے شہزاد اکبر سے معافی مانگنے کے بعد ضمانت منظور ہو گئی۔

سیشن کورٹ لاہور نے پی ٹی آئی جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کی ضمانت منظور کی۔ عدالت نے وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر سے صلح کے بعد ایک لاکھ روپے مچلکوں کےعوض نذیر چوہان کی ضمانت منظور کی۔ نذیر چوہان کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر نے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کو معافی مانگنے پر معاف کر دیا تھا۔

شہزاد اکبر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن نذیر چوہان کے ساتھ صلح نامہ اسٹامپ پیپر پر تحریر کیا۔ شہزاد اکبر نے اپنے بیان حلفی میں لکھا تھا کہ نذیر چوہان نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے جس کے بعد اب مجھے نذیر چوہان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

شہزاد اکبر نے بیان حلفی میں لکھا کہ نذیر چوہان نے بے بنیاد الزامات پر معذرت کر لی ہے۔ مشیر داخلہ نے صلح نامہ مقامی عدالت کو بھجوا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی حالات کے مطابق فوری انتخابات ہونے چاہیئیں، شاہد خاقان عباسی

خیال رہے کہ مئی کے وسط میں شہزاد اکبر نے لاہور کے تھانہ ریس کورس میں ایک درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ نذیر چوہان نے ایک ٹی وی چینل پر بیٹھ کر ان کے عقیدے سے متعلق ایسی بات کی ہے جس سے ان کی اور ان کے اہلخانہ کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store