آئی جی پنجاب کا سکیورٹی کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے نیا سافٹ وئیر تیار کرنے کا حکم

 آئی جی پنجاب کا سکیورٹی کے عمل کو بہتر بنانے  کے لیے نیا سافٹ وئیر تیار کرنے کا حکم فوتو فائل آئی جی پنجاب کا سکیورٹی کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے نیا سافٹ وئیر تیار کرنے کا حکم

 آئی جی پنجاب انعام غنی نے غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے نیا سافٹ وئیر تیار کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا پاکستان آنے اور جانے والے تمام غیر ملکیوں بالخصوص چینی شہریوں کا ریکارڈ موجود ہونا چاہیے۔

آئی جی نے کہا کہ سافٹ وئیرکی تیاری میں ائیر پورٹس چائینز ڈیسک اور ایف آئی اے سے بھی معاونت حاصل کی جائے۔

انعام غنی نے مزید کہا کہ پیپرلیس ورکنگ سسٹم 10 روز میں اورگمشدہ بچوں سے متعلق ایپ دو ہفتوں میں لانچ کردی جائے۔

install suchtv android app on google app store