آرمی چیف کی سیالکوٹ میں کور لیول وار گیم کے اختتامی سیشن میں شرکت

جنرل باجوہ فائل فوٹو جنرل باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور کوٹلی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیالکوٹ میں کور لیول وار گیم کے اختتامی سیشن میں شرکت کی، انہیں پیرامیٹرز کی منصوبہ بندی اور مشق کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں کور لیول وار گیم کے اختتامی سیشن میں شرکت کی، انہیں پیرامیٹرز کی منصوبہ بندی اور مشق کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وار گیمز کور کی دفاعی آپریشن سائیکل پر مبنی تھیں، جنگی مشقیں روایتی میدان جنگ کے ماحول اور پاک فوج کے آپریشنل اور پلاننگ کے مطابق تھیں۔

آرمی چیف نے بہترین منصوبہ بندی اور آپریشنل رسپانس کو سراہا، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف نے کور لیول فیلڈ مشق ’تسخیر جبل‘ کے اختتام پر کوٹلی کےقریب فیلڈ ٹریننگ میں شامل جوانوں سے بھی ملاقات کی۔

آرمی چیف کو مشق کے بارے میں بریف کیا گیا، مشق کا مقصد فارمیشنز کی دفاعی اور جنگی حکمت عملی کی تیاری کو بڑھانا ہے ، مشق میں جوانوں نے مختلف ہنگامی صورتحال میں آپریشنل رسپانس کا مظاہرہ کیا۔

آرمی چیف نے مشق میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی اور جوانوں کی سخت محنت ، بلند جذبے اور پیشہ وارانہ تربیت کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے ایکسرسائز کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ابھرتے ہوئے خطرات کے پیش نظر حقیقت پسندانہ اور دوراندیش تربیت آپریشنل تیاری جاری رکھنے کیلیے ضروری ہے ، کوٹلی آمد پر میں آرمی چیف کا لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے استقبال کیا۔

install suchtv android app on google app store