وزیراعظم کی سرپرستی میں قوم کا آٹا، چینی نہ لوٹا جاتا تو آج قوم یوں دھکے نہ کھا رہی ہوتی: شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کاکہنا ہے کہ وزیراعظم کی سرپرستی میں قوم کا آٹا چینی نہ لوٹا جاتا تو آج قوم آٹا چینی کے لیے یوں دھکے نہ کھا رہی ہوتی۔

(ن) لیگ کے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ صرف تماشے جاری ہیں، حکومت اب بھی کورونا، معیشت، مہنگائی اوربے روزگاری جیسے سنگین مسائل پر توجہ دینے میں سنجیدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران خداترسی کریں اورچینی کے لیے قطاروں میں کھڑی ماؤں بہنوں کو اس توہین سے نجات دلائیں، خیبرپختونخوا میں قطاروں میں لگے لوگوں کو آٹا نہیں مل رہا۔

شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق کے اسسٹنٹ کمشنر پر برہمی کے واقعے پر کہا کہ اپنی غلط پالیسیوں سے ہونے والی مہنگائی کا غصہ خاتون افسر پر نکالنا انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store