چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ علالت کے باعث انتقال کرگئے

 جسٹس وقار احمد سیٹھ فائل فوٹو جسٹس وقار احمد سیٹھ

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ علالت کے باعث انتقال کرگئے۔

ترجمان پشاور ہائیکورٹ نےجسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چیف جسٹس کورونا کے مرض میں مبتلا تھے۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب تھی اور وہ کلثوم انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں زیرعلاج تھے۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کا شمار خیبرپختونخوا کے ان ججوں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی اہم معاملات میں فیصلے دیے اور وکلا ان فیصلوں کو ‘بولڈ’ سمجھتے تھے۔

آئین شکنی کیس میں انہوں نے سابق صدر پرویزمشرف کو سزائے موت سنائی تھی جب کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کی عمر 63 سال کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا، کے پی حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر60 سے بڑھا کر63سال کی تھی۔

install suchtv android app on google app store