پی ٹی آئی کے رہنما ملک طاہر اقبال کو قتل کردیا گیا

ہری پور میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ملک طاہر اقبال کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملک طاہر اقبال نماز جنازہ میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ کوٹیٹرہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے ملک طاہر اقبال جاں بحق ہوگئے جب کہ ڈرائیور گل نواز، ساجد اور یاسر شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے غازی ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جسے ایبٹ آباد ریفر کردیا گیا۔

ملزمان واقعے کے بعد فرار ہوگئے اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مقتول ملک طاہر اقبال امریکا کی مشہور کاروباری شخصیت تھے اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست بھی تھے۔

install suchtv android app on google app store