شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا پاک فوج پر حملہ، کیپٹن سمیت دو اہلکار شہید اور دو زخمی

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت دو اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے ہیں فائل فوٹو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت دو اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے ہیں

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت دو اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں کیپٹن صبیح اور سپاہی نوید شہید ہو گئے۔

دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی بھی شدید زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی پناہ گاہ کا صفایا کر دیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔

دو ماہ قبل بھی سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے مختلف حملے کیے تھے جس میں تین اہلکار شہید ہوئے تھے جبکہ اس سے ایک ماہ قبل بھی 4 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store