کورونا وائرس کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے خیبرپختون خوا میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ فائل فوٹو وفاقی کابینہ نے خیبرپختون خوا میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے خیبرپختون خوا میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کے تناظر میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے وفاق سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔

وزارت داخلہ نے کابینہ سے خیبرپختوخوا میں فوج تعینات کرنے کی استدعا کی تھی۔ کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دی۔

کابینہ کی منظوری کے بعد پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لیے خیبرپختونخوا میں تعینات ہوگی۔

install suchtv android app on google app store