وزیراعظم عمران کل طورخم بارڈر 24 گھنٹےکھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان طورخم بارڈر چوبیس گھنٹے کھولے رکھنے کے منصوبے کا کل بروز ہفتہ افتتاح کریں گے فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان طورخم بارڈر چوبیس گھنٹے کھولے رکھنے کے منصوبے کا کل بروز ہفتہ افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان طورخم بارڈر چوبیس گھنٹے کھولے رکھنے کے منصوبے کا کل بروز ہفتہ افتتاح کریں گے، اجمل وزیر نے کہا بارڈ کھولنے سے دو طرفہ تجارت میں بہتری آئے گی اور تجارت کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

خیبرپختونخواہ حکومت کے ترجمان اجمل وزیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وسطح ایشیا کی منڈیوں تک رسائی کے لئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں طورخم بارڈ چوبیس گھنٹے کھولنے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کل منصوبے کا افتتاح کریں گے ، کسٹم اور دیگر اداروں نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ بارڈ کھولنے سے دوطرفہ تجارت میں بہتری آئے گی اور تجارت کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات زیادہ سے زیادہ ہونے چاہئے، پاکستان بھر میں اور بالخصوص خیبرپختونخواہ کے عوام کیلئے یہ بڑی خوشخبری ہے۔

یاد رہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا تھا پاک اٖفغان بارڈر کو 24گھنٹے کھولے رکھیں گے، بارڈرکھلے رہنے سے ٹرانزٹ بڑھے گی ، طور خم بارڈر کو جدید سہولتوں سے آراستہ کررہے ہیں، کوشش ہے بارڈر کے دونوں طرف مشکلات کاخاتمہ ہو۔

محمودخان کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر پر امیگریشن کا عمل تیز بنانے کے لئے مزید کاؤنٹر بنائے جائیں گے، تجارت کے فروغ سے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

 

install suchtv android app on google app store