خیبر پختونخواہ میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سالوں میں پختونخواہ کے صوبے میں غربت میں کمی کی وجہ سیاحت کا فروغ ہے، سیاحت کے پوٹینشل کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیر توانائی عمر ایوب خان، پرنس نواز الائی، صالح محمد، علی خان جدون، عظمیٰ ریاض، نعیم الحق، ندیم افضل گوندل، ملک عامرڈوگر اور ارشد داد موجود تھے۔

ارکان اسمبلی نے وزیر اعظم کو اپنے حلقوں کی عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 3 سالوں میں صوبے میں غربت میں کمی کی وجہ سیاحت کا فروغ ہے، سیاحت کے پوٹینشل کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

فروغ سے صوبے میں مزید خوشحالی آئے گی۔ سیاحت کے فروغ میں مقامی لوگوں کو کاروبار کے زیادہ مواقع دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ویسٹ ٹو انرجی پر توجہ کی اشد ضرورت ہے۔ صوبوں میں ترقیاتی کاموں میں تفریق ختم کرنا ضروری ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کو مستحکم اور پروونشل فنانس ایوارڈ پر عمل یقینی بنایا جائے۔ کم ترقی یافتہ علاقوں کو مناسب وسائل کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے نہایت سرگرم ہے اور اس سلسلے میں متعدد اقدامات کیے جاچکے ہیں۔

حکومت کی جانب سے سیاحوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان بھی کیا گیا جس کے تحت 50 ممالک کے سیاحوں کو آن ارائیول اور 175 کو ای ویزا سہولت فراہم کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store