شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فوسز کا آپریشن: 4 دہشت گرد ہلاک، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

 شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فوسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک،3 سیکیورٹی اہلکار شہید فائل فوٹو  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فوسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک،3 سیکیورٹی اہلکار شہید

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین جوان بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ ان دہشتگردوں نے گذشتہ سال دسمبر میں بھی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ معین شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں آپریشنل سطح کا دہشتگرد آفتاب پراکے بھی شامل ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں فوجی اہلکاروں نائب صوبیدارنذیر احمد چانڈیو، سپاہی فخر اور سپاہی عامر نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

جبکہ پاک فوج کی کارروائی کے بعد علاقے کو کلیئر کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store