عمران خان نے خیبرپختونخوا میں صوبائی کابینہ کی منظوری دے دی

 خیبرپختونخوا اسمبلی فائل فوٹو خیبرپختونخوا اسمبلی

تحریک انصاف کی قیادت نے خیبرپختونخوا میں دس رکنی حکومتی کابینہ کی منظوری دے دی ہے جس میں ایک خاتون وزیر بھی شامل ہیں۔

بنی گالہ میں ہونے والی طویل مشاورت کے بعد تحریک انصاف کی قیادت نے خیبرپختونخوا کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔ مشاورتی اجلاس میں نومنتخب وزیراعلیٰ محمود خان، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے بھی شرکت کی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دس رکنی کابینہ کی منظوری دے دی ہے، اختلافات سے بچنے کے لیے وزراء کے ناموں کو خفیہ رکھا جارہا ہے اور عمران خان کی ہدایت کے مطابق ناموں کو ظاہر نہیں کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں زیادہ تر گزشتہ حکومت کے وزراء بھی شامل ہیں، عاطف خان اور شہرام خان کو سینئر صوبائی وزیر کی منظوری دے دی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store