سوات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک

آپریشن میں 2دہشت گرد واصل جہنم فائل فوتو آپریشن میں 2دہشت گرد واصل جہنم

ملک میں فسادیوں کے خلاف پاک فوج کی آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے، سوات کے علاقے جہان آباد میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا یا گیا ، کارروائی کے دوران دو سہولت کاروں کو بھی پکڑا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سوات کے علاقے جہان آباد میں سیکیورٹی فورسز نے خصوصی انٹیلی جنس رپورٹ پر آپریشن کیا تو وہاں موجود دہشت گردوں کی جانب سے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس پر سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور اس دوران ان کے 2 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اسدعرف انس اور وہاب کے ناموں سے ہوئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کو مالاکنڈ میں دہشتگردی میں ملوث ہونے پر ٹریس کیا جارہا تھا اور اداروں کو دونوں دہشت گردوں کے افغانستان سے سوات آنے کی خفیہ اطلاع  ملی تھی اور موثر سیکیورٹی ہونے کی وجہ سے دونوں دہشت گردوں کو خفیہ ٹھکانے سے ٹریس کیا گیا جو مقابلے میں مارے گئے۔

 

install suchtv android app on google app store