کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا، ہم بدلتے، نکھرتے اور مضبوط خیبرپختونخوا کی طرف جا رہے ہیں: فیصل کریم کنڈی

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی فائل فوٹو گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم کسی سیاسی مقصد کے لیے نہیں بلکہ علاقے کیلئے کام کریں گے۔

پشاور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعظم سے جو مطالبات کیے، انہوں نےمنظوری دی، پہلی دفعہ اتنی بڑی میٹنگ میں وزیراعظم ، فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی، وزیراعظم نےہمیں مزید فنڈز دینے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلطی کی گنجائش بالکل نہیں، یہ ہمارے پاس آخری چانس ہے، اختیارات ایک شخص کے پاس نہیں ہوں گے، ہم اپنی ٹیم کو اختیار دیں گے، ڈپٹی کمشنرز کو اختیارات دے دیے ہیں، ہم کسی سیاسی مقصد کے لیے نہیں، علاقے کیلئے کام کریں گے، کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائےگا، ہم بدلتے، نکھرتے اور مضبوط خیبرپختونخوا کی طرف جا رہے ہیں۔

گورنرکے پی کا کہنا تھا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ پر کوئی سفارش نہیں چلے گی، پانی کا مقدمہ یا کچھ اور ہو، لڑیں گے، یہ نہیں کہتا کہ پورا ملے گا، جتنے بھی فنڈز وفاق سے ملیں گے، صوبے کی ترقی کے لیے خرچ ہوں گے، جب تک سزا و جزا کا نظام نہیں ہوگا، چیزیں ٹھیک نہیں ہوسکتیں۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ گھر بیٹھ کر تنخواہ لینے والے اب اپنا بندوبست کریں، انہیں اب کام کرنا ہوگا، پولیس، فیڈرل کانسٹیبلری اور سی ٹی ڈی کو جو تعاون چاہیے، ہم فراہم کریں گے۔

install suchtv android app on google app store