کے پی پولیس کے شہدا اور زخمی اہلکاروں و افسران کے لیے ریلیف پیکج میں بڑے اضافے کا اعلان

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی فائل فوٹو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کے پی پولیس کے شہدا اور زخمی اہلکاروں و افسران کے لیے ریلیف پیکج میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ دوران ڈیوٹی زخمی اہلکاروں کا پیکج ایک لاکھ سے بڑھاکر 15 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے جبکہ مستقل معذوری پر 50 لاکھ روپے دینے کی منظوری بھی دیدی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کے پی پولیس میں کانسٹیبل سے انسپکٹر تک معاوضہ شہدا پیکج ایک کروڑ 10 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ 70 لاکھ روپےکردیا جبکہ ڈی ایس پی اور اے ایس پی رینک کے شہدا کا معاوضہ ایک کروڑ 60 لاکھ روپے سے بڑھاکر ڈھائی کروڑ روپےکر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گریڈ 19 اور 18 کے شہدا کا معاوضہ 3کروڑ روپے کردیا گیا ہے جبکہ گریڈ 20 اور زائد کے شہدا کا معاوضہ ساڑھے تین کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ دوران ڈیوٹی زخمی اہلکاروں کا پیکج ایک لاکھ سے بڑھاکر 15 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے جبکہ مستقل معذوری پر 50 لاکھ روپے دینے کی منظوری بھی دیدی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل سے انسپکٹر تک شہدا کے ورثا کو 5 مرلہ پلاٹ کی جگہ ایک کروڑ 80 لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ گریڈ 20 اور زائد کے پولیس شہدا کے ورثا کو پلاٹ کی جگہ 7 کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر کے پی نے کہا کہ اہلکاروں کے والدین یا بہن بھائیوں کی وفات پر 30 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store