وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کون ہوگا؟ اہم نام سامنے آ گئے

خیبر پختونخواہ اسمبلی فائل فوٹو خیبر پختونخواہ اسمبلی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے لیے 4 نام زیرِ غور ہیں۔

رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور، ظاہر شاہ طورو، مشتاق غنی اور شکیل احمد وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

ظاہر شاہ طورو یا شکیل احمد کو وزیرِ اعلیٰ بنانے کے لیے عاطف خان اور اسد قیصر سرگرم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور کو وزیرِ اعلی بنانے کے لیے تیمور جھگڑا اور کامران بنگش، محمود جان کے لیے کوشاں ہیں۔

اس سے قبل ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عاطف خان نے کہا تھا کہ اُمید ہے بانی پی ٹی آئی اچھی شہرت کے مالک کو خیبرپختونخوا کا وزیرِ اعلیٰ نامزد کریں گے۔

عاطف خان کا کہنا تھا کہ وہ وزیرِ اعلیٰ نامزد ہو، جو صوبے کی خدمت کر سکے، خیبرپختونخوا نے مسلسل 3 بار بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store