پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
بھائی عاکف اللہ کے مطابق سابق اسپیکر اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا ہے، انہیں صوابی جیل سے حراست میں لیا گیا ہے۔
اس سے قبل اینٹی کرپشن عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کیلئے سامان کی خریداری میں خر دبرد کا الزام ہے۔
اسد قیصر کی دوبارہ گرفتاری پر نائب صدر پی ٹی آئی خیبر پختو نخوا ظاہرشاہ طورو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق اسپیکر اسد قیصر کی دوبارہ گرفتاری افسوسناک ہے، اس طرح کی گرفتاریوں سے پی ٹی آئی ختم نہیں ہوسکتی، اسد قیصر چٹان کی طرح چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 3 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔