پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو پشاور ائرپورٹ پر آف لوڈ کردیا گیا

شوکت یوسفزئی فائل فوٹو شوکت یوسفزئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو باچا خان ائیرپورٹ پر طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا۔

شوکت یوسفزئی کا ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جا رہا تھا کہ مجھے باچا خان ائیرپورٹ پر روک دیا گیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بورڈنگ پاس اور کلیئرنس ملنے کےبعد کیوں روکا گیا؟ مجھ سے بورڈنگ پاس بھی لے لیا گیا۔

سابق صوبائی وزیر کا کہنا ہے میرا نام نہ ای سی ایل میں ہے اورنہ ہی میرے خلاف کوئی ایف آئی آر ہے لیکن اس کے باوجود مجھے پشاور ائیر پورٹ پر روک لیا گیا۔

install suchtv android app on google app store