آج کل ایک شخص الیکٹیبلز کی تلاش میں ہے: بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آج کل ایک شخص الیکٹیبلز کی تلاش میں ہے، مہنگائی لیگ میں شامل ہونے والے الیکشن نہیں جیت سکتے۔

مردان میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سب کو نظر آرہا ہے کہ آنے والے الیکشن پیپلز پارٹی جیتے گی لیکن اگر ایک بار پھر سلیکشن ہوئی تو ملک کو مزید نقصان پہنچے گا،عوام سلیکٹڈ راج قبول نہیں کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی دشمن پرانی سیاست ہے، پرانے سیاست دانوں کے پاس عوامی مسائل کا کوئی حل نہیں، پرانے سیاست دان مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں وہ نہ آج کی سوچتے ہیں اور نہ کل کی ، ہم نئی سیاست کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھنیچی جارہی ہیں مگر ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں مہنگائی سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو نظر آرہا ہے کہ آنے والے الیکشن پیپلز پارٹی جیتے گی لیکن اگر ایک بار پھر سلیکشن ہوئی تو ملک کو مزید نقصان پہنچے گا، عوام سلیکٹڈ راج قبول نہیں کریں گے صرف عوام کا پاس یہ حق ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ ان کا حکمران کون ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عوامی راج قائم کرنے کے لیے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو کامیاب کرانا ہوگا مسائل کے حل کے لے پی پی کو الیکشن جتوانا ہوگا کیوں کہ مہنگائی اور بے روزگاری کا حل صرف پی پی کے پاس ہے، ملک کے حالات سب کو معلوم ہیں، ہم مل کر ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔

install suchtv android app on google app store