سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کوئٹہ سے آتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درہ زندہ کے قریب گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علی وزیرپر اداروں کے خلاف تقاریر اور نقص امن کے مقدمات درج ہیں۔
واضح رہےکہ سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو 20 ستمبر 2023 کو ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا، ان کے خلاف اسلام آباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج تھے۔