نگران وزیراعلیٰ کے پی کی تقرری کا معاملہ، پی ٹی آئی کا موقف سامنے آگیا

پی ٹی آئی فائل فوٹو پی ٹی آئی

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے حل اور نئے وزیراعلیٰ کی تقرری پر مشاورت کے لیے سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے درمیان آج ملاقات ہو گی۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ محمود خان اور اکرم درانی کا منتخب کردہ نگراں وزیراعلیٰ کسی صورت قبول نہیں ہو گا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ محمود خان وزیراعلیٰ ہے نہ اکرم درانی اپوزیشن لیڈر ہیں، انہوں نے نگراں وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا تو عدالت جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختون خوا نے کس قانون کے تحت محمود خان اور اکرم درانی کو خط لکھا ہے، یہ معاملہ آئینی طریقے کے تحت حل کیا جائے، گورنر اپنے فارمولے نہ بنائیں۔

ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ گورنر غلام علی، محمود خان اور اکرم درانی کا منتخب نگراں وزیراعلیٰ سیاسی ہی ہو گا، ان کے منتخب کردہ نگراں وزیراعلیٰ سے لیول پلیئنگ فیلڈ کی توقع نہیں ہےْ

install suchtv android app on google app store