شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خود کش حملہ، تین جوان شہید

  • اپ ڈیٹ:
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر شامل ہیں۔ فوٹو آئی ایس پی آر آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر شامل ہیں۔

خیبر پختوںخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ 3 شہری شدید زخمی بھی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، ڈیوٹی پر تعینات جوانوں نے بروقت کارروائی کرکے بڑے سانحہ سے بچا لیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمہ کےلیے پُرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store