سیکیورٹی فورسز کی ٹانک اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی ٹانک اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز کی ٹانک اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے اضلاع ٹانک اور شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائیوں کے دوران فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث چھ سرگرم دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 29 اور 30 جون کی درمیانی شب ٹانک کے علاقے منزئی میں پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاک فوج کے جوانوں نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع رزمک کے عمومی علاقے میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان ایک اور شدید جھڑپ میں مزید تین دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے۔ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقہ میں کسی اور دہشت گردکی موجودگی کا سراغ لگانے اور انہیں ختم کرنے کے لیے علاقوں میں کلیئرنس آپریشن جا ری ہے۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے کارروائی کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے فوجی دستوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

install suchtv android app on google app store